سوال:

آج کل موبائیل فون میں انٹرنٹ کی سہولت عام ہوچکی ہے ، اس کے ذریعہ موبائل میں قرآن کریم ڈاؤن لوڈ کیا جاتا ہے اور قرآن کریم کی آڈیو فائل یا ڈاکومنٹ فائل موبائل میں محفوظ رہتی ہے ،

سوال یہ ہے کہ کیا موبائل میں قرآن کریم ڈاؤن لوڈ کرنا صحیح ہے ؟

اگر موبائل میں قرآن کریم کی فائل ہوتوکیا موبائل کو بلاوضو ہاتھ لگا یا جاسکتا ہے یا نہیں ؟

جواب:

موبائل فون میں قرآن کریم ڈاؤن لوڈ کرنا اور اس کی فائل محفوظ رکھنا شرعاً جائز ودرست ہے ،

اگر قرآن کریم کے کلمات موبائل اسکرین پر ظاہر ونمایاں ہوں تو اُسے بلاوضو چھونا‘شرعاًدرست نہیں ، البتہ قرآن کریم کی فائل ‘ موبائل میں محفوظ ہولیکن کلمات اسکرین پر ظاہر نہ ہوں تو بلاوضو ہاتھ لگانا شرعاً جائز ہے ۔

جیساکہ الجوھرۃ النیرۃ ، کتاب الطھارۃ ، باب الحیض میں ہے :

وکذا لایجوز لہ مس شیء مکتوب فیہ شییء من القرآن من لوح او درھم او غیر ذالک اذا کان آیۃ تامۃ ۔
واللہ اعلم بالصواب –