Owais Razvi Qadri Siddiqui
Sufi Singer

Durood e Paak ke Fazayil

0 24

دُرود پاک کےفضائل : 🌹🌹

مکمل پڑھئیے … دل میں درود پاک کی کثرت کا ذوق پیدا ہو گا … ان شا ء الله

————-

🌹 حبیبِ خُدا ﷺ پر درود پاک پڑھنے والے پر الله تعالی درود بھیجتا ہے ۔ ایک کے بدلے ایک نہیں بلکہ ایک کے بدلے کم از کم دس …

🌹 درود پاک پڑھنے والے کیلئے رب تعالی کے فرشتے رحمت اور بخشش کی دعائیں کرتے ہیں …

🌹 جب تک بندہ درود پاک پڑھتا رہتا ہے فرشتے دعائیں کرتے رہتے ہیں …

🌹 درود پاک گناہوں کا کفارہ ہے …

🌹 درود ہاک سے عمل پاک ہو جاتے ہیں …

🌹 درود پاک خود اپنے پڑھنے والے کیلئے الله تعالی سے استغفار کرتا ہے …

🌹 درود پاک پڑھنے سے درجے بُلند ہوتے ہیں …

🌹 درود پاک پڑھنے والے کیلئے ایک قیراط ثواب لکھا جاتا ہے جو کہ اُحد پہاڑ جتنا ہے …

🌹 درود پاک پڑھنے والے کو پیمانے بھر بھر کر ثواب ملتا ہے …

🌹 جو درود پاک کو ہی وظیفہ بنا لے اُس کے دنیا اور آخرت کے سارے کے سارے کام الله تعالی خود اپنے ذمہ لے لیتا ہے …

🌹 درود پاک پڑھنے کا ثواب غلام آزاد کرنے سے بھی افضل ہے …

🌹 درود پاک پڑھنے والا ہر قسم کے ہولوں سے نجات پاتا ہے …

🌹 شفیع المذنبین ﷺ درود پاک پڑھنے والے کے ایمان کی گواہی دیں گے … سُبحان الله

🌹 درود پاک پڑھنے والے کیلئے الله کی رِضا اور رحمت لکھ دی جاتی ہے …

🌹 درود پاک پڑھنے والے کیلئے شفاعت واجب ہو جاتی ہے …

🌹 الله تعالی کے غضب سے امان لکھ دیا جاتا ہے …

🌹 اس کی پیشانی پر لکھ دیا جاتا ہے کہ یہ نفاق سے بری ہے …

🌹 لکھ دیا جاتا ہے کہ یہ دوزخ سے بری ہے …

🌹 درود پاک پڑھنے والے کو قیامت کے دن عرشِ الہی کے سائے کے نیچے جگہ دی جائے گی …

🌹 درود پاک پڑھنے والے کیلئے جب وہ حوضِ کوثر پر جائے گا خصوصی عنایت ہو گی …

🌹 درود پاک پڑھنے والے کی نیکیوں کا پلڑا وزنی ہو گا …

🌹 درود پاک پڑھنے والا کل سخت پیاس کے دن امان میں ہو گا …

🌹 پل صراط پر سے نہایت آسانی سے اور تیزی سے گزر جائے گا …

🌹 پل صراط پر اُسے نور عطا ہو گا …

🌹 درود پاک پڑھنے والا موت سے پہلے اپنا مکان جنت میں دیکھ لیتا ہے …

🌹 درود پاک پڑھنے والے کو جنت میں کثرت سے بیویاں عطا ہونگی …

🌹 درود پاک کی برکت سے مال بڑھتا ہے …

🌹 درود پاک پڑھنا عـــــبادت ہے …

🌹 درود پاک الله تعالی کے نزدیک سب نیک عملوں سے پیارا ہے …

🌹 درود پاک مجلسوں کی زینت ہے …

🌹 درود پاک تنگدستی کو دور کرتا ہے …

🌹 درود پاک پڑھنے والا قیامت کے دن سب لوگوں سے حضور ﷺ کے زیادہ قریب ہو گا …

🌹 درود پاک پڑھنے والے کو اور اُسکی اولاد کو اور اُسکی اولاد کی اولاد کو رنگ دیتا ہے …

🌹 درود پاک پڑھ کر جسکو بخشا جائے اُسے بھی نفع دیتا ہے …

🌹 درود پاک پڑھنے والے کا دل زنگار سے پاک ہو جاتا ہے …

🌹 درود پاک پڑھنے والا لوگوں کی غیبت سے محفوظ رہتا ہے …

🌹 سب سے بڑی نعمت یہ ہے کہ درود پاک پڑھنے والے کو رحمة اللعالمین ﷺ کی خواب میں زیارت ہوتی ہے …

————

القول البدیع : صـــــ 101 )

🌹 اللَّهُمَّ صَلِّ عَلٰی سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِہٖ وَسَلِّمُ🌹

دم بدم صل علی محمد صلى الله عليه وسلم

Comments
Loading...