jashn e eid milad un nabi

جشن آمد رسولﷺ ! اللہ ہی اللہ !

ربیع الاول کے بابرکت مہینہ میں دنیا بھرمیں بسنے والی امت مسلمہ جشن عید میلاد النبیؐ کو روایتی عقیدت واحترام سے مناتی ہے۔
گلی، محلوں، شاہراؤں، گھروں اور عمارتوں کو رنگا رنگ روشنیوں سے سجایا جاتاہے جبکہ محافل میلاد، سیمینارز اورمساجد میں بھی خصوصی محفلوں کا انعقاد کیا جاتا ہے

جشنِ آمدِ رسول اللہ ہی اللہ

بی بی آمنہ کے پھول اللہ ہی اللہ

جب کے سرکار تشریف لانے لگے

حُوروغِلماں بھی خوشیاں منانے لگے

ہر طرف نور کی روشنی چھاگئی

مصطفیٰ کیا ملے زندگی مل گئی

اے حلیمہ تیری گود میں آگئے

دونوں عالم کے رسول اللہ ہی اللہ

چہرہ مصطفیٰ جب دکھایا گیا

چھپ گئے تارے اور چاند شرما گیا

آمنہ دیکھ کر مسکرانے لگیں

حوَا مریم بھی خوشیاں منانے لگیں

آمنہ بی بی سب سے یہ کہنے لگیں

دونوں عالم کے ہیں پھول اللہ ہی اللہ