علامہ خادم حسین رضوی | Allama khadim Hussain Rizvi
تم عاشق نبی ہو خادم حسین رضوی
تم پر سلامتی ہو خادم حسین رضوی
سرکار کی رسالت، عظمت پےمر مٹے جو
اس دور میں تمہیں ہو خادم حسین رضوی
چھکے چھڑا دیئے ہیں ان ظالموں کے تم نے
جو دشمن نبی ہو خادم حسین رضوی
علامہ خادم حسین رضوی کی بارگاہ میں خراج محبت
میں چاہتا چوموں نعلین کو تمہاری
در پر جو حاضری ہو خادم حسین رضوی
ہوں ہند میں اگر چہ تم جان سے ہو پیارے
اب تم نہ اجنبی ہو خادم حسین رضوی
ہو حشر میں تمہاری قربت نصیب مجھکو
نعمت کے تم ولی ہو خادم حسین رضوی