Owais Razvi Qadri Siddiqui
Sufi Singer

Ay Mere Kareem Karam Karna

121

اے میرے کریم کرم کرنا

اےمیرے کریم کرم. کرنا

یہ سانس پہیلی کچھ بھی نہیں

میری ذات اکیلی کچھ بھی بہیں

مجھے اپنے عشق میں ضم کرنا

اے میرے کریم کرم کرنا

گھر آپ کا شھر مدینے میں

رہتے ہیں میرے آئینے میں

چلتے ہیں عدم کی دھرتی پر

سنتا ہوں میں آہٹ سینے میں

جب آہٹ میں کھو جاتا ہوں

خاکِ کفِ پا ہو جاتا ہوں

اس خاک کو شمع حرم کرنا

اے میرے کریم کرم کرنا

صد شکر کہ پایا آپ کا غم

میں دھوپ ہوں سایا آپ کا غم

مجھے ساری خوشیاں آپ نے دیں

میرا کل سرمایہ آپ کا غم

جب آپ کا غم تڑپاتا ہے

رونے میں بڑا لطف آتا ہے

میری آنکھیں اور بھی نم کرنا

اے میرے کریم کرم کرنا

جب آدھی رات گزرتی ہے

سینے میں صبح اترتی ہے

میں سارا بکھر سا جاتا ہوں

رحمت مجھے یکجا کرتی ہے

رحمت کو رکھنا ساتھ میرے

اڑتے ہی رہیں صفحات میرے

ترتیب میری ہر دم کرنا

اے میرے کریم کرم کرنا

محشر کا جب ہنگامہ ہو

نعتوں کا سر پہ امامہ ہو

دیکھے جو خدا اعمال میرے

ہر اک سے جدا میرا نامہ ہو

تیرے زکر کی مہریں ہوں لب پر

میری جتنی سانسیں ہوں سب پر

بس اپنا نام رقم کرنا

اے میرے کریم کرم کرنا……

Comments
Loading...