Owais Razvi Qadri Siddiqui
Sufi Singer

Is Saqi e Kosar pe Jahan Sara Fida hai Naat Lyrics – اس ساقیِ کوثرﷺ پہ جہاں سارا فدا ہے

0 306

مدحت رسول پاکﷺ

اس ساقیِ کوثرﷺ پہ جہاں سارا فدا ہے
سرکارﷺ کے صدقے میں جہاں دونو بنا ہے

دھرکن بھی مری بس تو پکارے یہ صدا ہے
یہ ساقیِ کوثرﷺ ہی تو محبوبِ خدا ہے

ہر روز مجھے خوابوں میں دیدار نبیﷺ ہے
“یہ دل کا نگر ہے کہ مدینے کی فضا ہے”

عاصی کو نجات اپنے دلائیں گے نبیﷺ ہی
جب ان کی شفاعت ہو تو کیا خوفِ سزا ہے

اللہ اسے ہی تو نوازے گا جہاں میں
دنیا و دیں میں بھی یہاں جو انﷺ سے جڑا ہے

آئے یہ مجھے موت نبیﷺ کے ہی تو در پر
بس ایک یہی اب تو مرے لب پہ دعا ہے

سرکارﷺ کی جو لکھتا ہوں یہ نعت میں انور
مجھ پر تو خدا کی مرے یہ خاص عطا ہے

شہنواز انور

Comments
Loading...