Owais Razvi Qadri Siddiqui
Sufi Singer

آئی پھر یاد مدینہ کی رلانے کیلئے

145

آئی پھر یاد مدینہ کی رلانے کیلئےدل تڑؑپ اٹھا ہے دربار میں جانے کیلئے
کاش میں اڑتا پھروں خاک مدینہ بن کر

اور مچلتا رہوں سرکار کو پانے کیلئے
غم نہیں، چھوڑ دے سارا زمانہ مجھ کو

میرے آقا تو ہیں سینے سے لگانے کیلئے
یہ تو بس ان کا کرم ہے کہ وہ سن لیتے ہیں

ورنہ یہ لب کہاں فریاد سنانے کیلئے
بخش دی نعت کی دولت جو آقا نے ہمیں

کتنا پیارا ہے وسیلہ انھیں پانے کیلئے
پھر میسر تجھے دیدار مدینہ ہوگا

وہ بلائیں گے تجھے جلوہ دکھانے کیلئے
صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم

Comments
Loading...