Owais Razvi Qadri Siddiqui
Sufi Singer

صِفاتِ مُصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

367

اِمام اسمٰعیل حقی رحمتہ اللّٰه علیہ فرماتے ہیں کہ:

” جب اللّٰه تعالٰی نے حضورِ رحمت صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم کی روح مُبارک پیدا فرمائی تو آپ صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم کی روحانی صورت ہوبہو اِس دنیوی صورت مُبارک کے مطابق تھی۔سر مُبارک برکت سے اور دونوں چشمانِ اقدس حیاء سے اور دونوں کان مُبارک عِبرت سے اور زبان اقدس ذِکر سے اور دونوں لب اطہر تسبیح سے اور چہرہ انور رضا سے اور سینہ مُبارک اخلاص سے اور قلب مُبارک رحمت سے اور ہاتھ مُبارک سخاوت سے،بال اقدس بہشت کی انگوری سے اور لعاب دہن شریف بہشت کے شہد سے،یہی وجہ تھی کہ آپ صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم کڑوے کنویں میں لعاب مُبارک ڈالتے تو وہ میٹھا ہو جاتا۔اللّٰه تعالٰی نے آپ صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم کو انہی صِفات کے ساتھ اِس اُمّت کی طرف مبعُوث فرمایا۔ ”

( تفسِیر روح البیان،جِلد ٤،صفحہ ۱۵۱ )

۔صلی اللہ علیہ وآلہہ وسلم

Comments
Loading...