Owais Razvi Qadri Siddiqui
Sufi Singer

اس خبر نے عشاق رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے دل ٹھنڈے کر دئیے

2,468

مدینہ منورہ زادھا اللہ شرفا و تعظیما سے کچھ سالوں پہلے آنے والی ایک خبر نے عشاق رسول کے دل ٹھنڈے کر دئیےتھے جب سابقہ شاہ کے دور میں
(کوئی سات آٹھ سال قبل)
مسجد نبوی شریف پوری رات کھلی رہنے کا آڈر ہوا تھا یوں عشاق المصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے 24 گھنٹوں میں کسی بھی وقت بارگاہ رسالت میں سلام کے لئے حاضر ہونا اور

ریاض الجنہ کی برکتیں لوٹنا ممکن ہو گیا تھا اس سے پہلے مسجد نبوی شریف رات دس بجے بند ہو جایا کرتی تھی

Image may contain: 1 person, standing and wedding

ابھی دو تین روز قبل یہ خبر مدینہ منورہ سے آئی ہے کہ ایک ہفتہ بھی نہیں ہوا اس کام کو شروع ہوئے کہ جماعت کی صفیں جو کافی سالوں محراب نبوی سے آگے قائم ہوتی تھیں اب ایسا نہیں ہو رہا بلکہ ریاض الجنہ سے آگے جو تقریبا 3 صفوں کا فاصلہ ہے وہ جگہ اب خالی رہا کرے گی اور باب السلام سے باب البقیع کے درمیان جماعت کی صفیں قائم نہیں ہوں گی بلکہ امام کو پیچھے کر دیا ہے جو کہ میرے اندازے میں بیس تیس سال پہلے والی پوزیشن ہے ۔

Image may contain: 2 people, people standing and wedding

اس تبدیلی میں خوشی و مسرت کے دو پہلو ہیں
اول یہ کہ جماعت سے قبل ہی یہاں راستہ بند ہوجایا کرتا تھا اور بارگاہ رسالت میں صلوہ وسلام کے لئے آنے والوں کو جو پریشانی ہوتی تھی ہو ختم ہو جائے گی
دوسرا خوشی کا پہلو یہ ہے کہ روضہ رسول کی طرف پیٹھ کرنا اب نہیں پایا جائے گا جو کہ جماعت کے انتظار اور دوران ہوا کرتا تھا
محراب سے آگے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر جو صلوہ و سلام پیش کرنے کی جگہ ہے اسے مواجھہ شریف کہتے ہیں
یعنی رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ انور اس طرف ہے اوع زائرین بھی اسی طرف اپنا چہرہ کر کے درود و سلام پیش کرتے ہیں۔
( مفتی علی اصغر صاحب )

اب سنی صحیح العقیدہ حنبلی امام کی ہی ضرورت ہے

Image may contain: 1 person, standing and hat

Comments
Loading...