Owais Razvi Qadri Siddiqui
Sufi Singer

پہلا حصہ مقصدِ زندگی بتاتا ہے، دوسرا حصہ طرزِ زندگی

1,540

کلمہ طیبہ کے دو حصے ہیں۔ “لاَ اِلٰہَ اِلَّا اللہ” اور “مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہ “

دونوں میں 12 , 12 حرف ہیں۔ دونوں غیر منقوط یعنی نقطوں کـــے بغیر ہیں۔

پہلا حصہ مقصدِ زندگی بتاتا ہے،

دوسرا حصہ طرزِ زندگی

اور12+12 حروف تقاضہ کرتـــے ہیں کہ انسان اپنی 12+12 گھنٹـــے کی زندگی اللہ عزوجل اور اس کـــے رسول ﷺ کی رضا کــے مطابق گذارے۔
پہلـــے حصـــے میں نقطـــے نہ ہونـــے میں یہ اشارہ ھــــے کہ اللہ عزوجل کا کوئی شریک نہیں حتٰی کہ ایک نقطہ بھی نہیں،
دُوسرے حصـــے میں اس لیے نقطہ نہیں کہ یہاں بھی کوئی ثانی نہیں اور ذرا سی بھی نقطہ چینی اسلام ســـے خارج کر دیتی ھــــے۔

دنیا کا سَب ســـے خوبصورت جملہ جِســـے بغیر ہونٹ ہِلاۓ ادا کِیا جاسکتا ھــــے، وہ ھــــے
لَا اِلہَ اِلاَ اللہ –

اِس اوّل حصّـــے میں ایک اور یہ بھی حکمت پوشیدہ ھــــے کہ ایک مَرتا ہوا آدمی جو نقاہت کـــے باعث اپنـــے ہونٹوں کو ہِلانـــے ســـے بھی قاصر ہو وہ بھی یہ کلمہ آسانی ســـے ادا کر سکتا ھـــے۔
سبحان اللہ
ﷲ سے دعا گو ہوں کہ وہ مجھے اور آپکو اور تمام مسلمانوں کو اس دنیاءفانی سے جاتے وقت یہ پیارا کلمہ پڑھنے کی سعادت نصیب فرمائیں تاکہ یہ کلمہ ہماری بخشش کا ذریعہ بن سکے ياالله ياالرحمن ياالرحيم ياالكريم ياالخالق ياالقهار ياالرزاق ياالباسط ياالسميع ياالغفور ياالقادر ياالمالك ياالرافع ياذوالجلال والإكرام يارب العالمين آمين ثم آمين

Comments
Loading...